پاکستان شوبز کی مقبول اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگی ہیں جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور قریبی رشتہ داروں کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اگرچہ دولہا کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق تفریحی صنعت سے نہیں ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال کی شادی ہونے کے بعد وہ ذاتی طور پر اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں گی۔
اداکارہ کے مداحوں نے پہلے ہی انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی ہے اور ان کی زندگی کے نئے باب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.