ایمن فاطمہ اور رجب بٹ کی طلاق نے نیا موڑ لے لیا

ایمن فاطمہ اور رجب بٹ کی طلاق نے نیا موڑ لے لیا

ایمان فاطمہ اور رجب بٹ ایک ایسا جوڑا ہیں جو اپنی شادی کے بعد سے ہی مختلف منفی وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہا ہے۔ ان کی شادی انتہائی شاندار انداز میں ہوئی تھی اور اب ان کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔

معاملات اس وقت خراب ہوئے جب رجب نے ایمان کو طلاق کا نوٹس بھیجا، تاہم بعد ازاں بیٹے کی سالگرہ پر ان کی موجودگی نے صلح کی افواہوں کو جنم دیا۔ ایمان فاطمہ اپنے اور رجب بٹ کے بیٹے کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں اور اب ان کے طلاق کے معاملے نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

انہوں نے فیملی کورٹ میں نان نفقہ (خرچہ) کا مقدمہ دائر کیا ہے اور اپنے شوہر رجب بٹ سے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے مالی اخراجات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بہت سے لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے درمیان صلح ہو جائے گی۔

‘سوشل ایڈکٹڈ’ (Social addicted) کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا قانونی طور پر اب بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اور طلاق کا نوٹس غیر مؤثر ہے کیونکہ اسے کسی بھی متعلقہ ادارے کے پاس رجسٹر نہیں کروایا گیا تھا۔ اسی لیے انہوں نے رجب بٹ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچے کے اخراجات (چائلڈ سپورٹ) ادا کریں۔ اس معلومات کی تصدیق ایمان کے وکلاء نے کی ہے۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں