میکسیکو کی ورلڈ کپ جیت کا جشن منانے والے ہجوم پر کار چڑھ گئی، 17 زخمی

میکسیکو کی ورلڈ کپ جیت کا جشن منانے والے ہجوم پر کار چڑھ گئی، 17 زخمی

حکام کے مطابق، سیاحتی مقام ‘کابو سان لوکاس’ میں میکسیکو کی فیفا ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منانے والے ہجوم میں ایک کار گھس گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔

لاس کابوس سٹی ہال نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد تمام 17 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ واقعہ رات ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں میکسیکو کی جمہوریہ چیک کے خلاف 0-3 سے کامیابی کے بعد پیش آیا۔

ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ رائٹرز کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیوز میں ایک سیاہ کار کو میکسیکو کی قومی فٹ بال ٹیم کی شرٹس پہنے لوگوں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے؛ پھر اچانک کار کی رفتار بڑھائی گئی اور وہ ہجوم میں گھس گئی، جس سے کئی افراد ہوا میں اچھل کر دور جا گرے اور آخر کار کار سڑک کنارے لگے حفاظتی ستونوں (بولارڈز) سے ٹکرا گئی۔

دیگر تصدیق شدہ فوٹیج میں ہجوم کے ارکان کو گاڑی سے ایک شخص کو باہر نکالتے اور اس پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کئی زخمی افراد زمین پر پڑے تھے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

قائم مقام میئر ہوزے مینوئل لارومبے نے ایک بیان میں کہا، “میں آج رات پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے بعد متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ حکام عوام کو تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ رکھیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی جانب سے جمہوریہ چیک کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کر کے فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پورے میکسیکو میں جشن کا سماں تھا۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں