پنجاب بار کونسل نے اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے لائسنسوں کی معطلی کی درخواستوں پر جاری تنازعہ میں فریقین کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرپرسن عباس چدھڑ نے وکیل رمشا اقبال اور ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق کو صبح 10:30 بجے کونسل میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔
کونسل نے کہا کہ اسے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں کیس میں ملوث دونوں وکلاء کے لائسنس معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رمشا اقبال نے میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ مقامی وکیل آصف ولی نے بھی رمشا اقبال کے خلاف الگ درخواست جمع کرائی ہے۔ دونوں وکلاء کو اب پنجاب بار کونسل نے معاملے کی سماعت کے لیے باضابطہ طور پر طلب کر لیا ہے.