نئے سال کے موقع پر کراچی، حیدرآباد اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

نئے سال کے موقع پر کراچی، حیدرآباد اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

نئے سال کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکام نے کراچی، حیدرآباد اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

کراچی میں حکام نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، ہتھیار لے جانے اور نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حیدرآباد میں ڈویژنل کمشنر نے ڈی آئی جی پولیس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور ہتھیاروں کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

چکوال میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے بتایا کہ دفعہ 144 یکم جنوری تک نافذ رہے گی، اس دوران ون ویلنگ، سائلینسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کی تقریبات کے دوران محفوظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے قوانین پر عمل کریں.

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں