اسرائیلی آباد کاروں کا مغربی کنارے کے علاقے ’قصرہ‘ میں ایک گھر پر نیا حملہ

اسرائیلی آباد کاروں کا مغربی کنارے کے علاقے ’قصرہ‘ میں ایک گھر پر نیا حملہ

نقاب پوش اسرائیلی آباد کاروں کے مسلح گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ‘قصرہ’ کے آس پاس واقع گھروں پر حملہ کیا۔ یہ اس علاقے میں آباد کاروں کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں کیے گئے اس محاصرے کے بعد پہلا بڑا حملہ ہے جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

رائٹرز سے بات کرنے والے عینی شاہدین کے مطابق، آباد کاروں نے ایک فلسطینی گھر کا محاصرہ کر لیا اور اس پر پتھراؤ کیا جبکہ اس وقت سات فلسطینی گھر کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔ گھر میں پھنسے افراد میں شامل صدام عدی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھر کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے اور رہائشیوں کو حراست میں لے لیا، تاہم انہیں (صدام کو) جانے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے کسی بھی آباد کار کو حراست میں نہیں لیا اور انہیں وہاں سے جانے دیا۔

گھر کے مالک، لوئے بیرودی نے بتایا کہ جب فوج پہنچی تو انہوں نے گھر کے اندر موجود افراد کے ہاتھ باندھے، آنکھوں پر پٹیاں باندھیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، اور بعد میں انہیں رہا کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی اور سرحدی پولیس کے دستے “ہنگامہ آرائی کرنے والوں” کو ہٹانے اور گھر کے اندر موجود رہائشیوں کے تحفظ کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔ فوج کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر گھر پر آنسو گیس کیوں فائر کی اور رہائشیوں کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ کیوں بنایا۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں