جوئے کی ایپ جوائے کی مبینہ غیر قانونی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیشن عدالت نے یوٹیوب رجب بٹ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔
سماعت ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے کی جہاں ملزمان رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے این سی سی آئی کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔
فاضل جج نے یہ بھی ہدایت کی کہ تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر آئندہ سماعت پر بروقت حاضری یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں جوئے گیمنگ ایپ کی غیر قانونی تشہیر کے الزامات بھی شامل تھے.