اسلام آباد ماڈل سکولز، کالجز اور دیگر وفاقی تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا جو 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔
آج جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم، نوٹیفکیشن میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مذکورہ تمام اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ ان تعطیلات کے دوران صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک سرکاری ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جون اور جولائی کے دوران دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کے لیے کوچنگ کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ سکولوں کی دیکھ بھال کا کام، تربیتی سیشن اور دیگر انتظامی سرگرمیاں تعطیلات کے دوران بھی جاری رہیں گی.