پاکستانی شوبز اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی۔
اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی، جہاں انہیں لاکھوں مداح فالو کرتے ہیں۔
انہوں نے پیرس سے شادی کی تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں گلابی رنگ کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شوہر گرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔ تاہم اس نے اپنے شریک حیات کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
اس اعلان کے بعد مداحوں اور ساتھی شوبز شخصیات نے جوڑے کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔