ہسپتال گیارہ سال سے غیرفعال

ہسپتال گیارہ سال سے غیرفعال

ہسپتال گیارہ سال سے غیرفعال

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سرکاری اسپتال 11 سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا۔

سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب یہ ہسپتال 2011 میں نواب اسلم رئیسانی کے دور میں تعمیر ہوا اور 2013 میں مکمل ہوا، مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک ہسپتال کو آپریشنل نہیں کیا جا سکا۔

چونکہ غیر فعال ہسپتال کی عمارت منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن چکی تھی، سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے اسے حال ہی میں لائبریری میں تبدیل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے غیرفعال ہونے کی بنیادی وجہ عمارت کا محل وقوع ہے جس کے اردگرد تعمیرات کی وجہ سے ایمبولینسز اور دیگر گاڑیاں رسائی نہیں کرسکتیں۔

علاقہ مکینوں نے ہسپتال کی طویل غیر فعالی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

50% LikesVS
50% Dislikes