پنجاب میں رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان.
پنجاب میں نظر ثانی شدہ اوقات کا مقصد طلباء اور عملے کو ایڈجسٹ کرنا ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کو آسانی سے جاری رکھنے کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر کے سکولوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ اسکول پہلی شفٹ کے لیے صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 تک کام کریں گے۔
دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک چلے گی، جب کہ جمعہ کے دن، اوقات 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔
نظر ثانی شدہ اوقات کا مقصد رمضان المبارک کے دوران طلباء اور عملے کو ایڈجسٹ کرنا ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کو آسانی سے جاری رکھنے کو یقینی بنانا ہے۔