صدر زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت اپنی منظوری دی۔
صدر کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
وکلاء کے ایک طبقے اور پی ٹی آئی کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود، پاکستان کے جوڈیشل کمیشن (جے سی پی) نے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ ججوں کو ایک سال کے لیے عدالت عظمیٰ کے ایڈہاک جج کے طور پر تقرری کے لیے نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں دونوں ریٹائرڈ ججوں کی نامزدگیوں پر غور کرنے کے لیے گزشتہ جمعہ کو جے سی پی کا اجلاس ہوا۔
جے سی پی نے 8 کے مقابلے 1 کی اکثریت سے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود کو سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کی نامزدگی 6 سے 3 کی اکثریت سے منظور کر لی گئی۔
مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں