’ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے الگ ہوسکتے ہیں‘
معروف بھارتی نجومی جگن ناتھ گروجی نے علم نجوم کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان ممکنہ علیحدگی کی پیش گوئی کی ہے۔
بالی ووڈ کے کئی مشہور جوڑوں کے بارے میں پیشین گوئیاں کرنے والے جگن ناتھ گروجی نے بتایا کہ علم نجوم کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریہ کی شادی کا مقدر نہیں تھا۔ تاہم، ان کی بیٹی آرادھیا کی محبت نے جوڑے کو ایک ساتھ رکھا ہے۔
گزشتہ ایک سال سے ان کی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیاں بھارتی میڈیا میں عروج پر تھیں تاہم جوڑے نے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
افواہوں نے زور پکڑا جب ابھیشیک نے اپنے والدین، امیتابھ اور جیا بچن کے ساتھ ایک شادی میں شرکت کی، جب کہ ایشوریہ اور آرادھیا نے الگ الگ شرکت کی۔
مزید ایندھن اس وقت شامل ہوا جب ابھیشیک نے طلاق کے بارے میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو پسند کیا، اور امیتابھ بچن نے ایشوریا کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جگن ناتھ گروجی کا کہنا تھا کہ ’ان کے تعلقات کے بہت سے پہلو ہیں جو لوگ نہیں جانتے۔
علم نجوم کے مطابق ان کی شادی دیرپا رہنے کے لیے نہیں تھی لیکن ان کی بیٹی کی محبت نے انہیں ایک ساتھ رکھا ہوا ہے۔
“علیحدگی ان کی زائچہ میں بہت پہلے واضح تھی، لیکن ابھیشیک اور ایشوریہ دونوں نے اپنے پیدائشی چارٹ میں منفی اثرات کے باوجود اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔”
گروجی نے پیش گوئی کی کہ مختلف حالات کی وجہ سے، ابھیشیک اور ایشوریہ جلد ہی الگ ہو سکتے ہیں۔
اگرچہ اس نے قطعی طور پر یہ نہیں کہا کہ وہ طلاق لیں گے، لیکن اس نے ان کے تعلقات میں محبت کی کمی کی وجہ سے آنے والے سالوں میں علیحدگی کے زیادہ امکانات کا اشارہ کیا۔
اس کے باوجود ان کا ماننا ہے کہ ان کے درمیان احترام اور دوستی برقرار رہے گی۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں