پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کب کیا جائے گا ؟ سوالات اٹھ گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں بتانے کا امکان۔پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کب کیا جائے گا ؟ سوالات اٹھ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈولڈ ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بورڈ ملتان اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کروانا چاہتا ہے اور ملتان کو ایک اضافی ٹیسٹ میچ کی میزبانی دینا چاہتا ہے کیونکہ کراچی میں چیمپئینز ٹرافی کے باعث تعمیراتی کام کی وجہ سے وینیو زیر غور نہیں۔

ملتان کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کیلئے 2 ٹیسٹ ملتان میں کرانے کا منصوبہ ہے جبکہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا دوسرا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہونا ہے اور مکمل فٹنس نہ ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیو ورکر پر جنسی زیادتی، ڈی سی، ڈی ایچ او اور ایس ایس پی جیکب آباد کو ہٹا دیا گیا