پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی

پٹرول

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی۔

وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 1 ستمبر سے 1.50 روپے فی لیٹر تک کم ہو جائیں گی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1.5 روپے فی لیٹر کم ہو کر بالترتیب 118.30 اور 115.03 روپے ہو گئی ہیں۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت بھی 1.50 روپے کم ہوکر 86.80 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل 1 روپے سستا ہوگا ، اور یہ 84.77 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق: “پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مستقبل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے باوجود ، حکومت نے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں کمی کی ہے۔”

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

ایک دن پہلے ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو ایک سمری ارسال کی تھی ، جس میں اگلے ماہ کے پہلے پندرہ دنوں کے لیے پٹرول کی قیمت میں 3.5 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیچ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

..مزید پڑھیں

پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس میں لڑائی میں شدت، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

پاکستان نے اب تک کتنے مہاجرین کو پناہ دی ہے؟ وزیر داخلہ کا انکشاف

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں