پاک افغان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: اے سی بی

پاک افغان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: اے سی بی

پاک افغان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: اے سی بی

پاک افغان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کیونکہ طالبان کرکٹ سے محبت کرتے ہیں: اے سی بی

افغانستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔

کرکٹ انتظامی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے. کہ پاکستان کے خلاف تین میچوں کی محدود اوورز کی سیریز افغانستان میں حکومت کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگی۔

بورڈ کے سی. ای. او. حامد شنواری نے کابل سے ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ “طالبان کرکٹ سے محبت کرتے ہیں. اور وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہماری ون ڈے سیریز سری لنکا میں شیڈول کے مطابق ہوگی۔

اعلیٰ افغان عہدیدار نے مزید کہا کہ “قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ موجودہ حالات کی وجہ سے دو دن کے وقفے کے بعد کل دوبارہ شروع ہوگا۔ مجھے کوئی مداخلت نظر نہیں آتی اور تعاون کی توقع ہے. تاکہ ہماری کرکٹ آگے بڑھے۔ ہمیں ایک فعال چیئرمین ملا ہے میں اگلے نوٹس تک سی. ای. او. رہوں گا۔

چار یا پانچ کھلاڑیوں کے علاوہ جو بیرون ملک کھیل رہے ہیں. باقی افغان کھلاڑی کابل میں ہیں۔ جیسا کہ میں نے کہا ، وہ محفوظ ہیں. اور ٹھیک ہیں ”، شنواری نے کھلاڑی کی حفاظت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔

دریں اثنا ، افغانستان نے یکم ستمبر سے خلیجی ریاست سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

 ..مزید پڑھیں

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں