کوئٹہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید، 18 زخمی

کوئٹہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید، 18 زخمی

کوئٹہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ، 18 زخمی۔

کوئٹہ کے زرغون روڈ پر اتوار کی شام موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو پولیس اہلکار شہید اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ شہر کے یونیورسٹی چوک کے قریب ہوا اور دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو شہر کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے واقعے کی مذمت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی۔ پی۔ پی۔) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، جو کوئٹہ کے دورے پر ہیں، نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

2

گوجرانوالہ میں مسافر وین کے اندر سلنڈر دھماکے میں 10 افراد جاں بحق۔

اتوار کی دیر رات گوجرانوالہ میں مسافر وین میں سلنڈر دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے۔ کہ راہوالی کینٹ کے شاہکوٹ موڑ کے قریب دودھ کے ٹینکر سے تصادم کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔

گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ کمشنر شبیر بٹ نے ایک اشاعت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا۔ کہ لاہور جانے والی وین، جس میں 16 مسافر تھے۔ نے رفتار کم کی تھی جب وہ ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچی۔ اور پیچھے سے ایک ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

بٹ نے موقع پر ہی 9 مسافروں کی موت کی تصدیق کی جبکہ ایک نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ دریں اثناء 7 زخمی مسافروں کو ریسکیو 1122 نے گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں