رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

پاکستانی بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی۔ٹوئنٹی رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ ہفتہ کو پروویڈنس میں چار میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی۔ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا۔

اپنی 46 رنز کی شاندار اننگ کے ساتھ ، رضوان نے ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل ، یہ اعزاز آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا۔ جنہوں نے 2019 میں 20 اننگز میں بیٹنگ کے بعد 748 رنز بنائے تھے۔

تاہم رضوان نے 14 اننگز میں 752 رنز بنا کر یہ سنگ میل حاصل کیا۔

پاکستانی بلے باز نے اس سال تینوں فارمیٹس میں 1،189 رنز بھی بنائے۔ جو کہ کسی بھی کھلاڑی کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

رضوان کی سنسنی خیز کارکردگی کے ساتھ ، پاکستان اب دو فارمیٹس میں “ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز” کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

دوسرا ریکارڈ محمد یوسف نے بنایا تھا جنہوں نے 2006 میں 1،788 ٹیسٹ رنز بنائے تھے۔

2

پاکوی – پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان نے ہفتہ کو پروویڈنس میں چار میچوں کی ٹی ۔20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 150/4 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نکولس پوران نے 33 گیندوں میں 62 رنز ناٹ آؤٹ۔ ایون لیوس نے 33 گیندوں پر 35 رنز اور شمرون ہیٹمائر نے 18 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

پاکستان کے محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی اور چار اوورز میں چھ رنز دیے۔ محمد وسیم نے تین اوورز میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی اور چار اوورز میں 32 رنز دیے۔

..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں