پاکستان فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے، وزیر خارجہ

پاکستان فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے، وزیر خارجہ

پاکستان فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے، وزیر خارجہ۔

رپورٹر: محمد اسامہ اسلم

پاکستانی وزیر خارجہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مسئلے پر متحد ہونا پڑے گا۔

منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا۔ کہ مسجد اقصیٰ میں بے گناہ لوگوں پر ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں۔ اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا۔ کہ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے بات کی ہے۔ اور انہوں نے اسلامی ممالک کی تنظیم (او۔ آئی۔ سی۔) کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 26 فلسطینی ہلاک، 122 زخمی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ قومی جنرل اسمبلی (یو۔ این۔ جی اے۔) کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، “مسئلہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کا واضح موقف ہے۔ فلسطینیوں پر تشدد کو فوری طور پر روکا جائے۔”

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی دورہ غیرمعمولی نوعیت کا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ، “اس دورے کے نتائج آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانیوں کے لئے روزگار کا بڑا حصہ مختص کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، “سعودی عرب مستقبل میں ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن عمل میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

..مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں