موبائل فون کا پاس ورڈ نا بتانے پر آدمی نے اپنے دوست کو مار ڈالا۔

موبائل فون کا پاس ورڈ نا بتانے پر آدمی نے دوست کو مار ڈالا۔

موبائل فون کا پاس ورڈ نا بتانے پر آدمی نے دوست کو مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے دوست کو اس وقت ہلاک کردیا۔ جب اس نے اپنے موبائل فون کا پاس ورڈ شیئر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق۔ 20 سالہ ملزم ، جس کی شناخت میانک سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس نے اپنے دوست کا گلا دبا کر مار دیا۔ جس کی وجی یہ بتائی جا رہی ہے۔ کہ جب اس نے موبائل کا پاس ورڈ شیئر کرنے سے انکار کردیا۔ تب میانک سنگھ نے اپنے دوست کا گلا گھونٹ کر اس کو مار ڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کالج کا طالب علم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ کچھ دن پہلے پیش آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثر شخص کے والد نے اس وقت ایف۔ آئی۔ آر۔ درج کروائی جب اس کا بیٹا لاپتہ ہوگیا تھا۔ جب پولیس نے تلاشی لی تو متاثرہ شخص کی لاش نئی دہلی کے شمال مشرق میں واقع ایک پارک سے ملی۔

2

پولیس نے بتایا کہ لاش پتوں اور ایک بڑے ٹیڈی بیر سے ڈھکی ہوئی تھی۔ قتل کی جگہ سے کچھ غیر قانونی منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے سی۔ سی۔ ٹی۔ وی۔ کیمرہ فوٹیج کے ذریعہ میانک سنگھ کا سراغ لگایا۔ جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ پارک میں داخل ہوتا ہوا دکھائی دیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ طور پر قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد ، سنگھ کچھ دن کے لئے گھر نہیں لوٹا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے بعد ، ملزم نے اعتراف کیا۔ کہ اس نے متاثرہ شخص سے اپنے موبائل فون پر پاس ورڈ شیئر کرنے کو کہا تھا۔ لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد ، دونوں نے کچھ گرم الفاظ کا تبادلہ کیا اور متاثرہ شخص نے سنگھ کو تھپڑ مارا۔ جواب میں میانک سنگھ نے کپڑے کی مدد سے متاثرہ شخص کا گلا گھونٹ دیا۔ قتل کی مزید تفتیش جاری ہے۔

..مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں