افغانستان سے غیر ملکی افواج نکالنے کا فیصلہ، جوبائیڈن آج اعلان کرینگے۔

افغانستان سے غیر ملکی افواج نکالنے کا فیصلہ، جوبائیڈن آج اعلان کرینگے۔

افغانستان سے غیر ملکی افواج نکالنے کا فیصلہ، جوبائیڈن آج اعلان کرینگے۔

رپورٹر: محمد اسامہ اسلم

افغانستان سےغیرملکی افواج کے مکمل انخلا کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 11ستمبر کومشترکہ انخلا کے امریکی فیصلے کی باضابطہ توثیق کردی جائے گی۔ طالبان کہتے ہیں غیر ملکی افواج کے انخلا تک مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

امریکا نے دو دہائیوں بعد افغانستان سے فوجیں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام امریکی فوجی رواں برس 11 ستمبرتک افغانستان سےچلےجائیں گے۔ امریکی فوج کے انخلاکاباضابطہ اعلان صدر جوبائیڈن جلد کرنے والے ہیں۔ جب کہ نیٹو کاکہنا ہے۔ کہ افغانستان میں موجود ان کی افواج بھی امریکا کےساتھ ہی افغانستان چھوڑ دے گی۔ افغانستان میں نیٹو ،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اورجارجیا سمیت دیگر ممالک کے سات ہزار اہلکار موجود ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کہتے ہیں اتحادی ایک ساتھ افغانستان گئے اور ایک ساتھ ہی واپس آئیں گے۔ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ و دفاع اس معاملے پرویڈیو کانفرنس کریں گے۔ جس کے بعد 11ستمبر کومشترکہ انخلا کے امریکی فیصلے کی باضابطہ توثیق کردی جائے گی۔

دوسری جانب طالبان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے۔ کہ وہ رواں ماہ ترکی میں ہونے والے اجلاس میں اس وقت تک شرکت نہیں کریں گے۔ جب تک تمام غیر ملکی افواج افغانستان چھوڑ نہیں جاتیں۔

..مزید پڑھیں

کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے: آرمی چیف

مدینہ پاک کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دنیا کا سب سے صحت مند شہر قرار دے دیا گیا۔

موڈیز کی پیش گوئی، پاکستانی معیشت روان سال ترقی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں