تیسرا ٹی 20 میچ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تیسرا ٹی 20 میچ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تیسرا ٹی 20 میچ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

رپورٹر: محمد اسامہ اسلم

دورہ جنوبی افریقہ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چار میچز پر مشتمل ٹی-20سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا۔ 204رنز کا ہدف قومی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے چوکوں چھکوں کی بارش کر دی۔ اور پہلی وکٹ کے شراکت میں 197 رنز بنا ڈالے ۔ کپتان بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 4 چھکوں اور 15چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کئے ۔

فتح سے صرف 7 رنز پہلے کپتان بابر اعظم وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ٹاپ آرڈر فخر زمان نے دو گیندوں پر دو چوکے جڑ کر 18ہویں اوور کی آخری گیند پر اسکور 205 کر دیا۔بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا دیے ۔جنوبی افریقہ کے اوپنرز جینیمن اور ایڈن مارکرم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اور 108 رنز کی پارٹنر ش قائم کی جہاں ایڈن 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ٹاپ آرڈر جارج لینڈے 22 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ اوپنر جینیمن میلان 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلیسن 15 اور اینڈل پھیلکوے گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ دو ، شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

تیسرا ٹی 20 میچ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

..مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں