ہسپانوی چڑیا گھر میں چار شیروں کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا۔

منگل کے روز، بارسلونا کے چڑیا گھر میں چار شیروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایسا دوسرا کیس ہے جس میں بڑے فاشوں کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے میں سے تین شیرنیاں ہیں۔ جن کے نام زالا، نیما، رن رن ہے۔ جبکہ ان میں سے ایک شیر ہے جس کا نام کیمبے ہے۔

نگرانوں نے جب شیروں کے اندر کورونا وائرس کے معمولی سے علامات دیکھے تو انہوں نے ان کا ٹیسٹ کروایا۔اس کے علاوہ چڑیا گھر کے عملے میں سے دو لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ حکام نے بتایاکہ پھیلاؤ کے بعد پہلی باراس وبا ء کاظھور ہوا۔حکام یہ بھی پتا لگا رہے ہیں کہ شیروں کو دراصل انفیکشن کیسے لگا۔

نگرانوں نے شیروں کا ٹیسٹ بلکل ویسے ہی سر انجام دیا جیسے انسانوں کا کیا جاتا ہے۔ چونکہ جانور چڑیا گھر کے عملے سے میل جول کے عادی ہوتے ہیں۔بارسلونا کی ویٹرنٹی سروسز نے نیو یارک کے برونکس نامی چڑیا گھر میں رابطہ کیا۔جہاں پر چار چیتے اور تین شیر، اپریل کے مہینے میں کروناوائرس کا شکار ہوئے تھے۔ یہ چڑیا گھر سب سے بڑا چڑیا گھر تھا جہاں پرسب سے زیادہ تعداد میں بڑے فاشوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔خوشی کے بات یہ ہے کہ وہاں کے سب جانور صحت یاب ہو گئے۔

2

شیروں کے تجربہ کار عملے کی طرف سے ان کی اس حالت کے لئے خاص نگرانی کی گئی۔ ان شیروں کی۔حالت ایسی تھی جیسے ان کو ہلکا سا زکام ہوا ہو۔جانوروں نے بھی ان کا خیال کرنے والوں کے لئے اچھا رد عمل اختیار کیا۔ چار سالہ شیر اور باقی شیرنیاں جو کہ سولہ سال کی تھیں، نے کسی ا ور جانور کے ساتھ کسی طرح کا سماجی رابطہ نہیں کیا۔ چڑیا گھر زائرین کے لئے کھلا ہوا ہے

 ..مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں