الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد جاری کر دی۔
رپورٹر: محمد اسامہ اسلم
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد جاری کر دی۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار 257 ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 1 ہزار 26 ہے۔ پنجاب میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91 ہے۔
سندھ میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 ہے۔
سندھ میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو 95 ہے۔
خیبر پختونخوا میں مرد وواٹرز کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17 ہے۔
خیبر پختونخوا خواتین ووٹرز کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 ہے۔
کے پی میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14 ہے۔
بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56 ہے۔
بلوچستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک ہے اور بلوچستان میں ووٹرز کی کُل تعداد 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57 ہے۔
اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45 ہے۔
اسلام آباد میں خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 ہے اوراسلام آباد میں ووٹرز کی کُل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9 سو 74 قریب ہے۔