ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انٹیگوا – کرکٹ ویسٹ انڈیز (CWI) نے پاکستان کے آئندہ ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ونڈیز اپنی پہلی ون ڈے سیریز کے لیے پہلے نیدرلینڈز کا دورہ کرے گی اور پھر تین میچوں کی سیریز کے لیے جنوبی ایشیائی ملک جائے گی۔

سیریز کی شروعات 8 جون سے اور اختتام 12 جون کو ہوگا جس میں راولپنڈی میں 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

نئے منتخب کیے گئے نکولس پوران اسکواڈ کی قیادت کریں گے، انہیں لیجنڈری کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

پینل کی طرف سے اسکواڈ میں بہت سے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس اسکواڈ میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں پیسر جیڈن سیلز، شیر من لیوس اور دائیں یاتھ کے بلے باز کیسی کارٹی بھی شامل کیا گیا ہے۔

ان میچز کا تعلق ویسٹ انڈیز کے سابقہ پاکستان دورے سے ہے جو 2021 کے آخری مہینے دسمبر میں اختتام پذیر ہوا تھا۔ کیوں کہ اس وقت انڈیز کی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کوویڈ 19 کی شناخت کے بعد ان میچز کو ملتوی کیا گیا، جن کو اب شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

مکمل اسکواڈ: نکولس پوران (کپتان)، شائی ہوپ (نائب کپتان)، نکرومہ بونر، شمارہ بروکس، کیسی کارٹی، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، شیرمن لیوس، کائل میئرز، اینڈرسن فلپ، روومین پاول، جےڈن سیلز، روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش جونیئر

شیڈول:

8 جون: پہلا ون ڈے پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

10 جون: پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں دوسرا ون ڈے

12 جون: پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں تیسرا ون ڈے

مزید پڑھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں