سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لیے رول ماڈل ہے۔

سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لیے رول ماڈل ہے۔

تحریر۔۔۔سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لیے رول ماڈل ہے۔

کالم نگار۔۔۔سردار مظہر

سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ نے حضور علیہ السلام کا بھرپور ساتھ دیا آپ خواتین میں اسلام قبول کرنے والی سب سے پہلی شخصیت ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سردار مظہر نے مرکزی میڈیا سیل ایم ایس او پاکستان سے جاری اپنے بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی دین کی سربلندی کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے ابتدائے اسلام میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات طیبہ خواتین بالخصوص مسلم خواتین کے لیے رول ماڈل اور آئیڈیل ہے آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے اللہ تبارک و تعالی نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو اولاد سے بھی نوازا آپ رضی اللہ تعالی عنہا کا شمار عرب کی بڑی تاجر خواتین میں ہوتا تھا آپ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور پہلی ام المومنین ہونے کی سعادت حاصل کی۔ اور 25 سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی زوجہ اور غمگسار شدید ترین مشکلات میں ساتھی تھیں۔

بقیہ تمام ازواج النبی ان کی وفات کے بعد زوجہ بنیں۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ساری کی ساری اولاد خدیجہ سے پیدا ہوئی سوائے حضرت ابراہیم جو سیدہ ماریہ قبطیہ سے تھے اجرت اس امر کی ہے کہ حضرات صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کے نقشے قدم پر چل کے دنیا اور آخرت کی فلاح اور کامیابی کو حاصل کیا جائے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نسلوں کو سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی سیرت سے متعارف کروانے کے لیے 10 رمضان المبارک کو یوم سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کے عنوان سے منا رہی ہے اس حوالے سے درس قرآن سیمینار اور افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جائے گا.

مزید پڑھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں