ٹنڈوالہیار: راشد آباد ایس ایس ٹی اسکول میں فاؤنڈر ڈی کے حوالے سے تقریب منعقد

ٹنڈوالہیار۔راشد آباد ایس ایس ٹی اسکول میں فاونڈر ڈی کے حوالے سے تقریب منعقد

ٹنڈوالہیار۔راشد آباد ایس ایس ٹی اسکول میں فاؤنڈر ڈی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ تھے۔ سید ناصر حسین شاہ کی راشد آبا آمد پر اسکول انتظامیہ نے استقبال کیا۔ اور اسکول کے بچوں نے گارڈ آ ف آرنر پیش کیا۔ اور ٹیبلو بھی پیش کیئے سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ کہا کہ سندھ حکومت تعلیم اداروں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ اور ہم تمام تر تعلیمی اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور ہر وقت ان کیساتھ ہیں تعلیم کو عام کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے

اپنے خطاب کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکلنے والا تاریخی لانگ مارچ ملک کی سیاسی تاریخ بدل دے گا ۔عمران خان اور ان کے وفاقی وزرا کو اپنا انجام قریب نظرآرہا ہے ۔عوام کا سیلا ب سلیکٹڈ حکومت کو تنکوں کی طرح بہاکر لے جائے گا ۔ 27فروری کو کراچی سے عوام ایک سیلاب اسلام آبادکا رخ کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات نصر شاہ نے ٹنڈوالہیار میں راشدآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ٹانگیں ابھی لرزنا شروع ہوگئی ہیں۔ اور عوام پر امید ہیں کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی ان کو عمران خان سے نجات مل جائے گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی تاریخ کی سب سے نااہل حکومت ثابت ہوئی ہے

1

جس نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے آئندہ عام انتخابات جلد ہوںگے۔ اور ملک بھر سے پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔کارکن شہید بی بی کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لیے اپنی تیاریاں شروع کردیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا مارچ عوامی مارچ ہے۔ ایک طرف بلاول بھٹو کے ساتھ عوامی سمندر ہوگا۔ اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے گنے چنے لوگ نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی بیروزگاری اور بد عنوانی ہے مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں

جب تیل سستا تھا تو انہوں نے اسٹور نہیں کیا۔ بلکہ آئل کمپنیز کو بھی نہیں کرنے دیا وزیر اعظم کہتے تھے۔ کے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا۔70سالوں سے ملک میں بجلی مہنگی نہیں ہوئی۔ انہوں نے بجلی مہنگی کی ہے میڈیا ہاؤسز کی بندش اور بنائے گئے پیکا قوانین آزادی صحافت پر حملہ ہیں۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں موجودہ حکومت نہیں چاہتی کے کوئی انہیں آئینہ دیکھا سکے پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر حملہ کی مذمت کرتی ہے۔جو کرائم کی رپورٹ ہوئی ہیں اس کا وزیر اعلیٰ نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

2

کراچی کے حالات پچھلے سالوں کی نسبت بہتر ہیں۔پوری دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے کم کرائم کراچی میں ہے ہم نہیں چاہتے کہ ایک بھی کرائم ہو۔ نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور بد عنوانی ہے۔ مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں ترامیم اورلوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2022 پرغورکے لیے حکومت نے قائمہ کمیٹیوں میں شامل کیا ہے اوراپوزیشن نے سلیکٹ کمیٹی کے لیے اپنے پانچ ارکان کے نام دے دیئے ہیں، اگر ان کو کمیٹی میں شامل کرنا ہے تو پھرحکومت اپنی طرف سے ان کے نام دے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں