آج کی عظیم صحافتی و فنکاری اور گلوکاری کی دنیا کی عظیم شخصیت عنصر خان بلوچ۔

آج کی عظیم صحافتی و فنکاری اور گلوکاری کی دنیا کی عظیم شخصیت عنصر خان بلوچ۔

کالم نگار
محمد شہزاد خان

صحافتی وفنکاری اور گلوکاری کے لوگ ملک اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ صحافتی و فنکاری اور گلوکاری لوگ نہایت ہی ایمانداری اور دل لگی سے اپنی ذات کے علاوہ اپنے ملک۔ اور لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے خالصتاً کام سرانجام دیتے ہیں۔ تپتی دھوپ ہو یا سردیوں کی ٹھنڈی راتیں آندھی ہو یا طوفان اپنے فرائض سر انجام دینے میں کوتاہی نہیں برتتے۔ اور عوام کے مسائل اور ان کے آواز کو احکام بالا تک پہنچاتے ہیں۔ اور گلوکاری کے ہنر اور فن سے لوگوں کو محظوظ رکھتے ہیں

آج بات کریں گے اپنے پیشے سے مخلص اور بلا تفریق ہر ایک کی آواز بننے والے صحافی وفنکاری اور گلوکاری شخصیت کے مالک جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ جنہیں صحافتی و فنکاری اور گلوکاری خدمات پر پورے جھنگ کا اور شریف آباد کا نام روشن کیا۔ سلطان باہو کی نگری ضلع جھنگ کے علاقہ شریف آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی و فنکاری اور گلوکار آر جے عنصر خان بلوچ کی

آر جے عنصر خان بلوچ نے اپنے صحافتی و فنکاری اور گلوکاری کیریئر کا آغاز 2010 سے کیا

عنصرخان بلوچ نے سرگودھا یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ایم اے کیا۔اور ریڈیو آواز ایف ایم 105 جھنگ میں اینکر پرسن کام کرتے ہیں اور سرگودھا کے ایف ایم ریڈیو میں بطور اینکر پرسن۔ اور پروگرام منیجر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ آپ کا اپنا ایک پرائیویٹ سکول پاسبان پبلک سکول بھی ہے۔ جس میں سیکڑوں بچے اور بچیاں تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ جھنگ رنگ کے نام سے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج چلا رہے ہیں۔جس کو لاکھوں لوگ بڑے شوق اور لطف اندوز ہونے کے لیے دیکھتے ہیں

2

آپ کے یوٹیوب پہ آٹھ ہزار کے قریب سبکرائب ہیں اور فیس بک پیج پچاس ہزار سے زیادہ فالور کراس کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عنصر خان بلوچ گلوکاری کے اعتبار سے بہت زیادہ مشہور ہیں۔ اور آپ کے کافی سونگ سُپر ہِٹ ہوۓ ہیں۔ اور آپ ایک نامور چینل سٹار نیوز کے اینکر پرسن بھی ہیں۔

عنصر خان بلوچ نے اپنے صحافتی و فنکاری اور گلوکاری کیریئر کے دوران بنا کسی اپنےمقصد کے لیے عوامی مسائل اور لوگوں کو اپنے فن اور کارنامے سے بھرپور طریقے سے لوگوں کو محظوظ کیا

آپ کو صحافتی و فنکاری اور گلوکاری خدمات پر ایوارڈز اور شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔ اور جھنگ کی کثیر عوام کی جانب سے آپ کو کافی پذیرائی بھی ملی ہے۔
عنصر خان بلوچ کو نو منتخب صدر شعبہ نشرو اشاعت پریس کلب گڑھ مہاراجہ منتخب ہوئے ہیں۔ اور صحافت کے فروغ اور علاقائی سطح پر صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں آپ نے ہمیشہ مثبت صحافت کو اپنا وطیرہ رکھا ہے متعدد، نیوز چینلز اخبارات اور نیوز ویب سائیٹس عنصر خان بلوچ کی صحافتی و فنکاری اور گلوکاری کارکردگی اور خدمات پر سراہا چکے ہیں دعا گو ہیں مالک ارض و سما عنصر خان بلوچ کو دن رات ہر موڑ پہ ترقی سے نوازے آمین۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں