سال 21 – 2020 جھنگ میں کھیلوں کا سنہری دور

سال 21 - 2020 جھنگ میں کھیلوں کا سنہری دور

تحریر :علی عباس

جھنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک زرخیز ضلع ہے. دو دریاؤں کی دھرتی والا یہ قدیم ضلع نوبل انعام یافتہ سائنسدان ان ڈا کٹر عبدالسلام کی جنم بھومی ہے. ضلع جھنگ کھیلوں کے حوالے سے بہت مشہور ہے. اس ضلع سے کئی نامور کھلاڑیوں نے دنیا میں ملک پاکستان کا نام روشن کیا. جھنگ میں سال21 -2020 کھیلوں کے حوالے سے ایک سنہری دور رہا کیونکہ یہاں پر ایک محنتی. اور فرض شناس اسپورٹس آفیسر محمد عمران کی تعیناتی ہوئی.

0

جہنوں نے جھنگ کے کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے دن رات محنت کی اور جھنگ کی تاریخ میں ریکارڈ ٹورنامنٹ کروائے انہوں نے بلا تفریق ہر کھیل پر توجہ دی جس میں کرکٹ، ہاکی، والی بال،باسکٹ بال،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، فٹ بال،آرچری، کراٹے ، باکسنگ اور اتھلیٹکس سمیت تمام کھیل کروائے اور کھلاڑیوں کو جہاں سہولیات میسر کیں وہیں انہیں انعامات سے بھی نوازا محمد عمران بذات خود ایک کھلاڑی ہیں اور ہاکی کے نیشنل پلیئر رہے ہیں اسپورٹس آفیسر محمد عمران نے جہاں کھیلوں کے میدان آباد کیے وہیں انہوں نے میدانوں کی تعمیر و مرمت پر بھی بھرپور توجہ دی

1

انہوں نے شب و روز محنت کر کے اپنے دور میں ہاکی گراؤنڈ سیٹلائٹ ٹاؤن ،منی کرکٹ سٹیڈیم داؤد شاہ جھنگ سٹی،خان دا کوٹ منی سٹیڈیم اور منڈی شاہ جیونہ سٹیڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا اور ان میدانوں کو کھلاڑیوں کے لیے فنکشنل کر دیا محمد عمران نے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات خان بھٹی کے علاقہ میں کامیاب سپورٹس گالا کا انعقاد کروایا جس میں والی بال،رسہ کشی،اتھلیٹکس اور کرکٹ جیسے کھیل کرائے گئے اور مقامی تماشائیوں کو تفریح کے مواقع فراہم کیے محمد عمران نے سالانہ اسپورٹس کیلنڈر کی روشنی میں بھی تمام کھیلوں کا انعقاد کرایا

تاہم محکمانہ جوہات کی بنا پر ان کا تبادلہ کر دیا گیا. اور یہاں پر نئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سر محمد جمیل کو تعینات کر دیا گیا. جن کے پاس ٹوبہ کا اضافی چارج بھی ہے اور وہ جھنگ جو کہ صوبائی وزیر کھیل کا ضلع ہے. یہاں پر مکمل وقت نہیں دے پاتے اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں. سپورٹس بورڈ آف پنجاب کی طرف سے جاری سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے کھیل بھی متاثر ہو رہے ہیں. اگر محمد عمران کو جھنگ میں دوبارہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات کر دیا جائے تو جھنگ میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر سے آباد ہو سکتے ہیں.

مزید پڑھیں

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں