وزیر تعلیم نے اسکولوں کے دوبارہ آغاز کو لئے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم نے اسکولوں کے دوبارہ آغاز کو لئے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعہ کے روز اسکولوں کے دوبارہ آغاز کے ایک ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق پہلے سے منصوبہ بندی کے مطابق 9 سے 12 تک کی کلاسز 18 جنوری سے شروع ہوں گی ۔ جبکہ کلاس ایک سے آٹھ، 25 جنوری کی بجائے 1 فروری سے شروع ہونگی۔

انہوں نے بتایا کہ یکم فروری سے یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی. جیسا کہ گذشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ شفقت محمود نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جس میں وفاقی و صوبائی وزیر صحت و تعلیم نے بھی شرکت کی۔ حکام نے کویوڈ۔19 کی جاری لہر پر تبادلہ خیال کیا۔ جو پہلے کی نسبت زیادہ مہلک سمجھا جارہا ہے اور طلباء اور اساتذہ کے تحفظ کے لئے تعلیمی اداروں کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ۔ اس سال ہائی اسکول کے طلباء کو بغیر امتحانات کے ترقی نہیں دی جائے گی۔ لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی کلاسیں شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں۔ ابتدائی اور ثانوی اسکولوں کے ساتھ ۔ یکم فروری سے ہائیر ایجوکیشن کے ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے ہفتے ۔ این۔ سی۔ او۔ اعلی تعلیمی اداروں اور پرائمری اور مڈل اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے قبل۔ مختلف شہروں اور اضلاع میں انفیکشن کی شرحوں کا جائزہ لے گا۔ حکام اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ کہ کیا ان شہروں اور اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنا چاہئے۔ جہاں انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انفیکشن کی زیادہ شرح والے علاقوں میں۔ دوبارہ کھولنے میں تاخیر کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

..مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں