بلوچستان میں دو فوجی شہید

بلوچستان میں دو فوجی شہید

جمعہ کو آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے دو فوجی شہید ہوگئے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا، “فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح نے جام شہادت نوش کیا۔”

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ حملے کے بعد فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا، “سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی ایسی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔”

اس ماہ کے شروع میں، بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد پر عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کا ایک سپاہی بھی شہید کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیر احمد (رہائشی) نوشکی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں