چنیوٹ میں مخالفین کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق

چنیوٹ میں مخالفین کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق

جھنگ کے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو اتوار کے روز ‘سیوریج لائن کے تنازع’ پر مبینہ طور پر ان کے کزنز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے سی جھنگ عمران جعفر فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ عمران جعفر اور اس کے پھوپھی زاد بھائیوں کے درمیان سیوریج لائن پر جھگڑا ہوا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر کو مبینہ طور پر سہیل سمیت ان کے کزنوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال بھوانہ کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے مقتول عمران جعفر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں