سعودی عرب میں پی پی پی ریاض ریجن کی جانب سے پی پی پی کا 54 واں یوم تاسیس منایا گیا

سعودی عرب میں پی پی پی ریاض ریجن کی جانب سے پی پی پی کا 54 واں یوم تاسیس منایا گیا

سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں سمیت کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی
. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ مہمان خصوصی محمد خالد رانا نے حاضرین کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا۔ کہ اس دن ہم پارٹی کے ان شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے طویل ترین جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس میں بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں

1


یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی معمار ہے۔ آج ہم کو عہد کرنا ہو گا کہ بھٹو شہید کے وژن اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے۔ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر صلاحیتں بروائے کار لائیں گے
تقریب سے وسیم ساجد ؛ سردار محمد رزاق ؛ سردار نصیر ؛ قریب اللہ ؛ فہیم خان ، غلام نبی ، شریف بلوچ بھٹو ؛ ہدایت اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں 54ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا

مزید پڑھیںhttps://bbcurdupk.com/12763/

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں