ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے England کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے England کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے England کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ لیا۔

ابوظہبی : ابوظہبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں کی سنسنی خیز فتح کے بعد نیوزی لینڈ نے بدھ کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

کیویز اوپنر ڈیرل مچل کے ناقابل شکست 72 رنز کی بدولت ٹیم نے 19 اوورز میں 167 رنز کا ہدف حاصل کیا اور تمام پولز غلط ثابت کیے جو انگلینڈ کی جیت کی پیش گوئی کر رہے تھے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

داؤد ملان اور معین علی نے اپنے اوپنرز کے ابتدائی نقصان کے بعد انگلینڈ کی تعمیر نو میں مدد کی اور بلیک کیپس کے لئے 167 رنز کا ہدف دیا۔

2

علی نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ جبکہ ملان نے ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے 41 رنز بنائے۔ جوس بٹلر 29 رنز بنا سکے۔

سیمی فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے سے قبل کیویز نے پاکستان کے خلاف شکست کے بعد واپسی کرتے ہوئے لگاتار چار میچ جیتے۔ وہ پورے سپر 12 میں مستقل مزاج رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق اپنے مخالفین پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی کی قیادت میں ان کے گیند باز بہترین رہے ہیں۔

اسکواڈز:

انگلینڈ: 1 جوس بٹلر (وکٹ کیپر). 2 جونی بیئرسٹو، 3 داؤد ملان، 4 ایون مورگن (کپتان)، 5 لیام لیونگسٹون، 6 معین علی. 7 سیم بلنگز، 8 کرس ووکس، 9 کرس جارڈن، 10 عادل رشید، 11 مارک ووڈ

نیوزی لینڈ: 1 مارٹن گپٹل، 2 ڈیرل مچل، 3 کین ولیمسن (کپتان). 4 ڈیون کونوے (وکٹ کیپر).، 5 گلین فلپس. 6 جیمز نیشم. 7 مچل سینٹنر. 8 ایڈم ملنے، 9 ٹم ساؤتھی، 10 ایش سودھی، 11 ٹرینٹ بولٹ

..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں