بنوں: پاکستان پیپلز پارٹی بنوں، بنوں کے تمام تحصیلوں اور ویلج کونسلوں میں انتخابات لڑے گی

بنوں: پاکستان پیپلز پارٹی بنوں، بنوں کے تمام تحصیلوں اور ویلج کونسلوں میں انتخابات لڑے گی

بنوں: پاکستان پیپلز پارٹی بنوں، بنوں کے تمام تحصیلوں اور ویلج کونسلوں میں انتخابات لڑے گی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کیپاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی اتنی زمین تھی کہ ریل گاڑی 11 مرتبہ ان کی زمین پر سٹاپ کرتا ہے۔ لیکن انہوں نے غریب اور محنت کش طبقہ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے جدوجہد شروع کی تھی۔ یہی ہماری سیاست ہے اور یہی ہمارا راستہ۔

پاکستان پیپلز ضلع بنوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے پتے ظاہر کر دیئے۔ اور بنوں کے پانچ تحصیلوں کے مئیر شپ کے لئے اپنے اُمیدواروں کا اعلان کر دیا

بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کا اجلاس زیر صدارت صدر پی۔ پی۔ پی۔ بنوں شکیل خان ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تحصیلوں کی مئیر شپ کے لئے اپنے ممکنہ اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

تحصیل بنوں کی مئیر شپ کے لئے ضلعی صدر شکیل خان ایڈووکیٹ، تحصیل میریان کے لئے ملک ادریس خان، تحصیل وزیر کے لئے ایثار علی خان، تحصیل بکا خیل کے لئے ملک شاہ نراز خان اور تحصیل ککی کے لئے پیر منہاس اور آصف خان کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ ہر ویلج کونسل کی سطح پر بھی کارکنوں نے پارٹی ٹکٹ کی خواہش کا اظہار کیا۔

2

ضلعی صدر شکیل خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدر ادریس خان ، ترجمان پرویز احمد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ضلع بنوں کے ہر گاؤں میں اپنا ووٹ بنک موجود لیکن رابطے کا فقدان ہے۔ تمام حلقہ جات میں عوامی رابطہ مہم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔ تاکہ نئے سرے سے پاکستان پیپلز پارٹی بنوں میں جان آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے۔ جنہوں نے پاکستان میں پانچ مرتبہ حکومت کی۔ اور ہر بار ایسے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے۔ کہ کوئی دوسری پارٹی اُن حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار نہیں تھی۔ اور آج وہی صورتحال دیکھائی دے رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فی الحال کسی پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی موڈ میں نہیں اکیلے انتخابات میں حصہ لے گی۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ نے کارکنوں کی مشاورت سے بنوں سٹی تنظیم کے لئے ملک حکمت اللہ جان بطور صدر اور مرحوم صدر ملک اشفاق کے فرزند ملک ذیشان خان کا بطور جنرل سیکرٹری اعلان کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں