افغانستان کے شہر قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ، 60 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ، 60 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ، 60 افراد ہلاک۔

افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران ایک خودکش بمبار نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج دوپہر کو دارالحکومتِ قندوز، خان آباد بندر علاقے میں ایک دھماکے نے ہمارے شیعہ شہریوں کی ایک مسجد کو نشانہ بنایا اور ہمارے کئی ہم وطنوں کو شہید اور زخمی کیا۔

وزارت اطلاعات و ثقافت کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ وثق نے بتایا کہ دھماکہ شیعہ مسجد میں ہوا ، انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقامی سیکیورٹی حکام نے بتایا۔ کہ جب یہ واقعہ پیش آیا۔ تو 300 سو سے زائد لوگ جمعہ کی نماز کے لیے مسجد کے اندر موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گرافک تصاویر اور ویڈیوز ، جن کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ خون کے تالاب میں فرش پر کئی لاشیں پڑی دکھائی دیتی ہیں۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں