وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی وزارتِ خارجہ آمد

وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی وزارتِ خارجہ آمد

وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی وزارتِ خارجہ آمد۔

وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دوران ملاقات آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف توصیف عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیر خارجہ نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ انہیں آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے وزیر خارجہ کو کامیاب دورہ ء امریکہ کی مبارک باد دیتے ہوئے۔ کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

حکومتِ آزاد جموں و کشمیر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ، بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کرنے والے، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو درپیش مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی۔

حکومت پاکستان کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

ہم کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، شاہ محمود قریشی۔

ہم نے حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی” ڈوزیر ” دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی۔

بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔مخدوم شاہ محمود قریشی۔

..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں