حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس مکمل بدھ کو لانے کا فیصلہ۔

حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس مکمل بدھ کو لانے کا فیصلہ۔

اسلام آباد ۔ فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کہا۔ کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوا، پنڈورا پیپرز کے معاملے پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی، پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، جن کے نام آئے ہیں ان کی تین کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، ایک کیٹیگری وہ ہے جس نے۔ آف شور کمپنی ظاہر کی ہے، دوسری کیٹیگری وہ ہے جس نے کمپنی بنائی۔ اور منی لانڈرنگ کی، تیسری کیٹیگری وہ ہے جس نے۔ آف شور کمپنی ظاہر ہی نہیں کی۔ پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم انسپکشن سیل بنایا جائے گا۔۔ جو جائزہ لے گا کہ کس کی آف شور کمپنی قانونی اور کس کی غیر قانونی ہے۔

ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، امریکا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ۔ چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہو گیا، یہ آرڈیننس بدھ کو لے آئیں گے، اپوزیشن کے پاس ایسا کوئی قائد حزب اختلاف ہی نہیں ہے۔ جو کرپشن سے پاک ہو، شہباز شریف خود نیب کے ملزم ہیں، ان سے پوچھ کر اگلا چیئرمین نیب نہیں لگایا جاسکتا، اپوزیشن کو اپنا لیڈر تبدیل کرنا چاہیے۔ تاکہ چیئرمین نیب پر مشاورت کرسکیں۔۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ۔ آئندہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں لیکن انتخابی اصلاحات ۔پراپوزیشن موثر جواب نہیں دے رہی، اپوزیشن جلسوں میں رونے دھونے کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے، انہیں حکومت کی انتخابی اصلاحات پسند نہیں تو اپنی لے آئیں۔

فواد چوہدری نے نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن (این ایل ای) کے حوالے سے کہا ۔کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے ڈاکٹرز بین ۔معیار سے کم ہوں، تعلیمی میدان میں ہماری حالات یہ ہوگئی ہے۔ کہ کچھ ممالک نے پاکستان کی ڈگری ماننے سے ہی انکار کردیا ہے، عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے۔ میڈیکل طلبا کیلئے ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، یہ نظام امریکا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے۔

ہمارے پاس بجلی وافر مقدار میں موجود ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ۔کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہو اور گیس کی بچت ہو وفاقی کابینہ نے۔ بجلی کا سیزنل پیکیج منظور کر لیا ہے، گیس کا کم استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی دیں گے، تین رکنی کمیٹی بجلی کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔

ہ ..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں