وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا لیکس کی تحقیقات کراوانے کا فیصلہ سیل قائم کردیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا لیکس کی تحقیقات کراوانے کا فیصلہ سیل قائم کردیا گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں۔ وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا ۔جائزہ لیا گیا اور پینڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ اور پینڈورا پیپرز میں شامل ۔پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی۔گئی

اجلاس میں  پینڈورا پیرز میں شامل پاکستان شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا جب کہ کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول میں لانے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

معلومات کے مطابق پینڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پینڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلب کرے گا۔ تحقیقات کے بعد معائنہ کمیشن کا سیل حقائق قوم کے سامنے لائیں جائیں گے

وزیراعظم معائنہ کمیشن کے تحقیقاتی سیل کو ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کی معاونت حاصل ہوگی. معائنہ کمیشن کا سیل آف شور کمپنیوں کے سرمائے کی قانونی انکوائری کرے گا

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے پاکستانیوں سے مکمل انکوائری کی جائے گی قومی دولت ملک سے باہر لے جانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، تحریک انصاف کی حکومت بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

 ..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں