پی ٹی آئی کے عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی کے عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی کے عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔

حکمران جماعت کے قانون ساز اور ٹیلی وژن پرسنیلیٹی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ خبر اتوار کو سامنے آئی۔

مقامی میڈیا میں آنے والی رپورٹوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل سے یہ اعلان کیا۔ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ایک خط میں اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔

“قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ”، انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا۔

2

49 سالہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 2018 کے انتخابات میں این اے 245 سے پی۔ ٹی۔ آئی۔ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے حالیہ ٹویٹ میں ایسا کرنے کی کی وجہ کا ذکر نہیں کیا۔ تاہم مشہور میزبان نے نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور یہ دوسری بار اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔

پچھلے سال ڈاکٹر عامر نے کراچی کے بجلی کے بحران پر اپنی بے بسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کہا تھا۔ تاکہ وہ ذاتی طور پر اپنا استعفیٰ پیش کرسکیں۔ تاہم وزیراعظم نے ایم۔ این۔ اے۔ کا استعفیٰ یہ کہہ کر مسترد کردیا۔ کہ انہیں فخر ہے کہ عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف کئی اشتعال انگیز بیانات بھی جاری کیے تھے۔ جن کی بنا پر ان پر سندھ کے نمائندوں کو کنارے لگانے کا الزام عائد کئے گئے تھے۔

..مزید پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں