لاہور کی “ہیرا منڈی” پر مبنی بھارتی نیٹفلکس سیریز بننے کی شروعات۔

لاہور کی "ہیرا منڈی" پر مبنی بھارتی نیٹفلکس سیریز بننے کی شروعات۔

لاہور کی “ہیرا منڈی” پر مبنی بھارتی نیٹفلکس سیریز بننے کی شروعات۔

بالی ووڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ، بڑے بجٹ والی فلموں جیسے دیوداس اور پدماوت کی ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے لاہور کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ ہیرا منڈی کے لئے اپنے آنے والے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کا بہت بڑے پروجیکٹ ہیرا منڈی بننے کو شروعات ہو چکی ہے۔ مشہور ہدایت کار نے حال ہی میں اپنی عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کھٹیاواڑی کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ بھنسالی نے مبینہ طور پر اب اپنے ڈریم پروجیکٹ ہیرا منڈی کا کام شروع کر دیا ہے۔

گنگو بائی کاٹھیاواڑی کو مکمل کرنا آسان نہیں تھا۔ خاص طور پر آخری دنوں میں۔ مہاراشترا میں کووڈ نے فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں بہت زیادہ خوف پیدا کر دیا تھا۔

بھنسالی نے کہا کہ “نیٹ فلکس کو ہیرامنڈی کا آئیڈیا پسند آیا”۔

2

ہیرامنڈی کا سکرپٹ 14 سال پہلے بھنسالی کے پاس لایا گیا تھا۔ تاہم ، ڈائریکٹر نے اس منصوبے کو منزلوں پر لے جانے کے لیے صحیح وقت کا انتظار کیا۔

اگرچہ اس بارے میں کوئی آفیشل تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پر ایک افواہ ہے کہ اداکار سوناکشی سنہا ، ہما قریشی ، نمرت کور ، سیانی گپتا اور منیشا کوئرالہ شو میں اداکاری کریں گے۔ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ اس شو میں ایشوریہ رائے بچن ، عالیہ بھٹ ، دیپیکا پڈوکون اور مادھوری ڈکشٹ نین مرکزی کردار ادا کریں گی۔

یہ قیاس کیا گیا تھا کہ بھٹ کی گنگو بائی کاٹھیاواڑی اور ہیرا منڈی ایک ہی پروجیکٹ ہیں۔ لیکن جبکہ دونوں منصوبے خواتین پر مبنی ہیں ، وہ دو مختلف سکرپٹ ہیں۔ ہیرا منڈی دیواروں والے شہر لاہور میں ریڈ لائٹ ایریا کی پوشیدہ ثقافتوں سے متعلق ہے۔ دوسری طرف ، گنگو بائی کاٹھیاواڑی کماتی پورہ کی میڈم کی کہانی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں