مقامی خبریں۔



سانگھڑ: محکمہ آبپاشی ڈرینج ڈویژن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Published on: 20/04/2021
رپورٹڑ: منو شاہین

محکمہ آبپاشی ڈرینج ڈویژن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا محکمہ آبپاشی کے افسران غریب ملازمین کو عید کی خوشیوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں عدالت کے حکم کے باوجود ملازمین بند کی جانے والی تنخواہیں نہیں مل رہی اور آئی ڈیز بھی نہیں کھولیں جارہی ملازمین کی سخت نعرے بازی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ڈسٹرکٹ کے محکمہ آبپاشی کے ڈرینج ڈویژن کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈرینج ڈویژن سانگھڑ آفس کے سامنے کیمپ قائم کرکے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے اس موقع پر خان محمد نظامانی،ایاز اعوان،محمد حنیف ودیگر نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے افسران نے رشوت کے لئے ہم غریب ملازمین کو جینا محال کردیا ہے ہم نے پچھلے سال بھی عید احتجاج اور دھرنے میں گزار دی اور اب بھی وہی حال ہے افسران ہماری اور ہمارے بچوں کی عید خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملازمین کو عدالت کے حکم کے باوجود کنفرم کیا جائے اور ہماری تنخواہیں بند ہیں ان کو فوری جاری کیا جائے اعلی افسران کی کرپشن کی وجہ سے اس بابرکت مہینے میں ہمارے بچے بھوک سے نڈھال ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یہ ہماری تحریک اور جدوجہد جاری رہے گی۔

ماہڑہ شہر: معروف بزنس مین و سماجی شخصیت ملک حاجی عباس مندور کی میڈیا سے گفتگو۔

Published on: 20/04/2021
رپورٹر: عمران دھمرایا

معروف بزنس مین و سماجی شخصیت ملک حاجی عباس مندور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عامر کرامت کی رحلت کے بعد ان کا یہ خلاء کبھی پورا نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ چوہدری عامر کرامت ہر دلعزیز شخصیت اور زندہ دل انسان تھے انہوں نے کہا کہ وسیب کو آئندہ کبھی ایسا درویش صفت انسان نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ مرحوم عامر کرامت نے کبھی بھی کسی انسان کا دل نہیں دکھایا تھا انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک غریب پرور اور بہادر انسان تھے مرحوم میں عوامی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا مرحوم نے سیاست میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا اور ہرایک کو اپنا بنایا آپکی عوامی، سیاسی خدمات قابل تحسین ہیں جو مدتوں یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ چوہدری عامر کرامت جیسے خداداد صلاحیتوں جیسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوں گے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین کی۔

سانگھڑ: سانگھڑ کے ڈی سی آفس میں پٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی (پی ایس ڈی سی) سانگھڑ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

Published on: 20/04/2021
رپورٹر: منور شاہین

سانگھڑ کا ایک اہم اجلاس سانگھڑ کے ڈی سی آفس میں ضلعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر امام الدین شوقین کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ضلع میں کام کرنے والی آئل کمپنیوں کی ترقیاتی، صحت، تعلیم اور دیگر سرگرمیوں کے لئے فنڈز اور تیل کی فیلڈز کے آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں آئل کمپنیوں کے عہدیداروں کو ضلع کے اندر ہونے والے کاموں کے بارے میں بھی بتایا گیا اجلاس میں سینیٹر قرۃ العین مری ،ایم پی اے شاہدخان تھہیم، ایم پی اے جام شبیر خان، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ اور مختلف سرکاری محکموں اور تیل کمپنیوں کے عہدیدار شریک تھے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے فنڈز کے تحت ضلع میں شروع کی گئی57 اسکیموں میں سے 33 مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 27 زیر تعمیر ہیں ،جس پر سینیٹر امام الدین شوقین اور سینیٹر قرۃ العین مری نے ہدایت کی کہ جن ٹھیکیداروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں سینیٹر امام الدین شوقین نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے وقت پر کام مکمل کریں جبک وہ خود منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم عوام کی امانت ہے جو ایمانداری کے ساتھ خرچ کی جائے گی اور ضلع کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

لعلورونئک: کچھ ہی منٹ لگاتار برسنے والی بارش کے پانی نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہر گلی محلے میں پانی کے تالاب سے بن گئے۔,

Published on: 20/04/2021
رپورٹر: ایم پی چانڈیو

گزشتہ تیرہ برس سے سندھ پر حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی لعلوروئنک کی نمائندہ پارٹی ہے۔ عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تیرہ سال سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے آرہے ہیں لیکن کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا ہے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لعلوروئنک شہر کو کوئی بھی رلیف نہیں ملا ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنی اپنی گلیوں سے پانی نکالتے آئے ہیں۔ شہر کا سیوریج سسٹم صحیح نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے موسم میں نالوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو تمام مشکلات کا سامنہ ہے۔



لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی تصاویر بنانے کا معاملہ ،خاتون نے احاطہ عدالت میں لڑکے کی درگت بنا ڈالی۔

Published on: 19/04/2021
رپورٹر: اسامہ اسلم

نوکری کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی تصاویر بنانے کا معاملہ ،خاتون نے احاطہ عدالت میں لڑکے کی درگت بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے زاہد نامی شخص کی عدالت میں درگت بنا ڈالی، زاہد نامی شخص خاتون سے معافیاں مانگتا رہا مگر معافی نہ ملی ،خاتون نے جم کر پٹائی کی۔ارم شہزادی نامی خاتون نوکری کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے شخص پر گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتی رہی۔ خاتون کا کہنا تھا زاہد نے نوکری کا جھانسہ دیکر نازیبا تصاویر بنائیں، زاہد ایک سال تک مجھے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا رہا ۔خاتون نےموقف اختیار کیا کہ اس شخص نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے ،اب مجھے بلیک میل کر رہا ہے سائلین اور وکلا نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کرایا۔

ماہڑہ شہر: لنگڑیال گروپ کے سینئر رہنماء جام اللہ بچایا ماہڑہ کی میڈیا سے گفتگو۔

Published on: 19/04/2021
رپورٹر: عمران دھمرایا

لنگڑیال گروپ کے سینئر رہنماء جام اللہ بچایا ماہڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف لنگڑیال گروپ و ٹکٹ ہولڈر این اے 184 پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک احمد کریم قسور لنگڑیال کی قیادت میں سابقہ ادوار میں تین مرتبہ ایم پی اے شپ کے دوران حلقہ میں ان گنت اور ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے موجودہ ارکان اسمبلی نے حلقہ کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ امیدوار ایم پی اے پی پی 271 سردار اختر علی گوپانگ کا لنگڑیال گروپ میں شامل ہونا ایک خوش آئندہ عمل ہے انہوں نے کہا کہ میں سردار اختر علی خان گوپانگ کو لنگڑیال گروپ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ انشااللہ ملک احمد کریم قسور ایم این اے منتخب ہوکر حلقہ کی عوام کی حقیقی طور پر خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے ماہ مقدس مہینہ میں انتظامیہ کی طرف سے ماہڑہ شہر کے لوگوں کو ریلیف نہیں ملا۔

بنوں: ایڈیشنل ہاسپیٹل ڈائریکٹر سرجن ڈاکٹر دوست محمد نے چارج سنبھال لیا۔

Published on: 19/04/2021
رپورٹر: ولی داد خان

ایڈیشنل ہاسپیٹل ڈائریکٹر سرجن ڈاکٹر دوست محمد نے چارج سنبھال لیا معائنہ کے دوران ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بورڈ آف گورنر آسیہ جہانگیر کی سربراہی میں ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے اور یہاں سے عوام کو حقیقی معنوں میں طبی سہولتیں دینے کیلئے مخلصانہ اقدامات اُٹھا رہے ہیں اُنہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا میڈیا کے ہمراہ جائزہ لیا جہاں وارڈز، او پی ڈی، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی وارڈ، بیڈز، باتھ رومز سمیت ہر چیز کا بُرا حال ہے تاہم مجھے یہ ذمہ داری ایک چیلنج کے طور پر سونپی گئی ہے اور انشاء اللہ چند ماہ میں ہسپتال کی صورت حال یکسر تبدیل کردی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حامد فرمان، بنوں پریس کلب کے صدر محمد عالم خان، پیرامیڈیکس کے صدر خرم حیات، صمد علی شاہ اور دیگر عملہ بھی موجود رہا ایڈیشنل ہاسپیٹل ڈائریکٹر سرجن دوست محمد نے کہا کہ بنوں ڈی ایچ کیو ہسپتال نہ صرف بنوں بلکہ ملحقہ اضلاع لکی مروت، کرک، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان کے مریضوں کا بوجھ بھی برداشت کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور دیگر سٹاف کی انتہائی کمی ہے پورے ہسپتال کی صفائی کیلئے صرف سات خاکروب موجود ہیں جو انسانی حقوق کی بھی پامالی ہے آپریشن تھیٹر کا نظام انتہائی خراب ہے جہاں گیس، پانی اور آپریشن کے آوزار تک پورے نہیں یہاں مریضوں کو رکھنا خطرے سے خالی نہیں اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرسنل سیکرٹری شہاب علی شاہ کے تعاون سے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے بیشتر منصوبے مکمل کئے اور اب ہمیں اُمید ہے کہ وہ بنوں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ازسر نو تعمیر میں بھی بھرپور تعاون کریں گے کیونکہ ہسپتال کا نکاس اب کا نظام مکمل تباہ ہے ہمیں انتہائی خراب حالت میں ہسپتال کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں لیکن انتھک محنت اور سٹاف کے تعاون سے تمام مسئلے حل کئے جائیں گے جس میں میڈیا کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔

ماہڑہ شہر: تاجر اتحاد خان گڑھ کے مرکزی صدر راؤ مسعود علی خان کی گزشتہ روز پریس کانفرنس۔

Published on: 19/04/2021
رپورٹر: عمران دھمرایا

تاجر اتحاد خان گڑھ کے مرکزی صدر راؤ مسعود علی خان نے گزشتہ دن پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے نا اہل کرپٹ اے سی مظفر گڑھ رانا شعیب کی ناقص حکمت عملی کو بے نقاب اور تاجر برادری و عوام سے ناروا رویہ کی بھرپور مذمت کی تھی اور ان کے تبادلہ کی حکام بالا سے آواز اٹھائی تھی راؤ مسعود نے اپنا موقف اختیار کیا کہ کرپٹ اے سی نے خان گڑھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہوا تھا اور ان کی تعیناتی کے دوران پوری تحصیل مظفر گڑھ سمیت خان گڑھ میں چینی سرکاری ریٹ پر نہیں مل رہی تھی انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ میری کاوش رنگ لے آئی اور سابق اے سی مظفر گڑھ کا لاہور ٹرانسفر کر کے ڈاکٹر عابدہ فرید چنگوانی کو اے سی مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحبہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں گیں انہوں نے کہا کہ میں کمشنر ڈیرہ غازیخان , چیف سیکرٹری پنجاب و وزیراعلی پنجاب کے اس احسن اقدام کی بھرپور تائید کرتا ہوں۔

سانگھڑ: تحصیل ٹنڈوآدم کے علاقے کھنڈو روڈ پر موٹر سائیکل سواروں پر گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تاریں گر گئیں۔

Published on: 19/04/2021
رپورٹر: منورشاہین

سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم کے علاقے کھنڈو روڈ پر موٹر سائیکل سواروں پر گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تاریں گر گئیں دادا بیٹا اور پوتا موقع پر جانبحق لاشیں تعلقہ اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے تعلقہ ٹنڈوآدم کے علاقے کھنڈو روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں پر گیارہ ہزار وولٹیج کی بجلی کی تار گر گئی جس کے نتیجے میں ٹنڈوآدم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا ملازم 53 سالہ عبدالحکیم چھٹو ولد عبدالرحیم چھٹو اور اسکا 30 سالہ بیٹا غلام قادر چھٹو اور پوتا 12سالہ جاوید ولد غلام قادر چھٹو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ٹنڈوآدم پولیس نے تینوں افراد کی ڈیڈ باڈیز کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کیا تینوں متوفی ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا آپس میں دادا بیٹا اور پوتے کا رشتہ تھا اور نزدیکی گاؤں چھٹہ موری کے رہائشی تھے دوسری جانب ٹنڈوآدم کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مین سڑک پر بجلی کی تار گرنے سے تین قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انکا مقدمہ حیسکو چیف، ایس ای ،ایکسیئن ، ایس ڈی او اور متعلقہ ایل ایس اور دیگر اسٹاف پر درج کیا جائے کیونکہ شہر و دیہاتوں میں ہر جگہ بوسیدہ اور ناکارہ تاریں لگی ہوئی ہیں جو کئی اور حادثات کو جنم دے سکتی ہیں اور مزید افراد کی جانیں جانے کا بھی اندیشہ ہے۔

مظفرگڑھ: تھانہ شاہ جمال کے علاقے میں معصوم بچی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ۔

Published on: 19/04/2021
رپورٹر: ڈاکٹر محمد کاشف

مظفرگڑھ، تھانہ شاہجمال کے علاقے معصوم بچی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ۔ مظفرگڑھ، تھانہ شاہجمال پولیس نے دونوں پیرنیوں کو گرفتار کر کے حوالات بند کردیا،ترجمان۔ مظفرگڑھ، پولیس نے والد کی مدعیت میں زیر دفعہ 302 تھانہ شاہجمال میں مقدمہ درج کردیا۔ ڈاکٹر محمد کاشف ڈسٹرکٹ رپورٹر مظفرگڑھ بی بی سی اردو نیوز پاکستان۔ مظفرگڑھ، فارنزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کیطرف سے شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں،ترجمان پولیس۔مظفرگڑھ، تفتیش کی نگرانی ایس ڈی پی او صدر سرکل فاروق احمد خان کرینگے،ترجمان پولیس

راولپنڈی: حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک کے سلسلے میں شمس آباد مری روڈ پر رمضان سستا بازار قائم کیا گیا۔

Published on: 19/04/2021
رپورٹر: تاج سلیم

حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے سلسلے میں رمضان سستا بازار راولپنڈی میں شمس آباد مری روڈ پر قاہم کیا گیا ھے جہاں ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء کم قیمتوں پر دستیاب ہیں بازار قاہم ہونے پر رمضان المبارک میں عوام کو کچھ ریلیف ملا ھے۔